🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 853
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ حُمَيْلٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا تُضْرَبُ الْمَطَايَا إِلَّا إِلَى ثَلَاثِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي هَذَا، وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا ابْنُ مُجَبَّرٍ . وَرَوَاهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَغَيْرُهُ: عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ حُمَيْلِ بْنِ بَصْرَةَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا حمیل الغفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «لَا تُضْرَبُ الْمَطَايَا إِلَّا إِلَى ثَلَاثِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي هَذَا، وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ» ”سواریوں کو (کجاوے کس کر سفر کے لیے) صرف تین مسجدوں کی طرف دوڑایا جائے: مسجدِ حرام، میری یہ مسجد (مسجدِ نبوی) اور مسجدِ بیت المقدس۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زید (بن اسلم) رحمہ اللہ سے، انہوں نے (سعید) مقبری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف ابنِ مُجَبَّر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ جبکہ روح بن قاسم رحمہ اللہ اور دیگر راویوں نے اسے زید رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعید مقبری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ابو بصرہ حُمَیل بن بصرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24373، 27873، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1445، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 582، 584، 585، 586، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2160، 2159، 2157، 2158، 2161، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2790»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 853 in Urdu