🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
110. مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8613
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سُوَيْدٍ : نَا أَبِي : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَجَلَسَ إِلَى قَبْرٍ مِنْهَا، فَقَالَ: مَا يَأْتِي عَلَى هَذَا الْقَبْرِ مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يُنَادِي بِصَوْتٍ طَلْقٍ زَلْقٍ: يَا ابْنَ آدَمَ، كَيْفَ نَسِيتَنِي؟ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي بَيْتُ الْوَحْدَةِ، وَبَيْتُ الْغُرْبَةِ، وَبَيْتُ الْوَحْشَةِ، وَبَيْتُ الدُّودِ، وَبَيْتُ الضِّيقِ، إِلَّا مَنْ وَسَّعَنِي اللهُ عَلَيْهِ I ".
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اس قبر پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ وہ شگفتہ اور رواں آواز میں پکار کر یہ نہ کہتی ہو: اے ابن آدم! تو نے مجھے کیسے بھلا دیا؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ میں تنہائی کا گھر ہوں، پردیس کا گھر ہوں، وحشت کا گھر ہوں، کیڑوں کا گھر ہوں اور تنگی کا گھر ہوں، سوائے اس کے جس کے لیے اللہ مجھے کشادہ کر دے۔“
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے ایوب بن سوید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8613]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن أيوب بن سويد وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 46» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف محمد بن أيوب بن سويد

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8613 in Urdu