الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8824
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ : نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَأْتِي أَقْوَامٌ يُصَلُّونَ بِكُمُ الصَّلَوَاتِ، فَإِنْ أَتَمُّوا فَلَهُمْ وَلَكُمْ، وَإِنْ نَقَصُوا فَعَلَيْهِمْ وَلَكُمْ I ". لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا أَبُو أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ لوگ آئیں گے جو تمھیں نمازیں پڑھائیں گے، اگر وہ نماز پوری پڑھائیں تو اس کا اجر ان کے لیے بھی ہے اور تمھارے لیے بھی، اور اگر وہ کمی کریں تو اس کا وبال ان پر ہے اور تمھارے لیے (پھر بھی اجر) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابو ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالرحیم بن سلیمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8824]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابو ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالرحیم بن سلیمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8824]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2228، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5843، والبزار فى «مسنده» برقم: 7831»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8824 in Urdu