الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8858
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَهْدَى مَلِكُ ذِي يَزَنَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً، أَخَذَهَا بِثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا أَوْ ثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ نَاقَةً فَلَبِسَهَا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، ثُمَّ أَلْقَاهَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ذی یزن کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک حلہ (جوڑا) ہدیہ میں بھیجا، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینتیس اونٹوں یا تینتیس اونٹنیوں کے عوض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کا کچھ حصہ اسے پہنا، اس کے بعد اتار دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے عمارہ بن زاذان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8858]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے عمارہ بن زاذان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8858]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7479، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4034، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2536، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13519، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3418، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4345، 4344»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8858 in Urdu