الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ خَلَفِ بْنِ خَلِيفَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْهُنَائِيُّ . قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْفَرَزْدَقِ فِي السِّجْنِ، فَقَالَ الْفَرَزْدَقُ : لَا أَنْجَاهُ اللهُ مِنْ يَدَيْ مَالِكِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَارُودِ ، إِنْ لَمْ أَكُنِ انْطَلَقْتُ أَمْشِي بِمَكَّةَ، فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَسَأَلْتُهُمَا، فَقُلْتُ: إِنِّي مِنْ أَهْلِ الْمَشْرِقِ، وَإِنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ عَلَيْنَا، فَيَقْتُلُونَ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَيَأْمَنُ مَنْ سِوَاهُمْ، فَقَالَا لِي - وَإِلَّا فَلَا نَجَّانِي اللهُ مِنْ مَالِكِ بْنِ الْمُنْذِرِ - سَمِعْنَا خَلِيلَنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ قَتَلَهُمْ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ أَوْ شَهِيدَيْنِ، وَمَنْ قَتَلُوهُ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْفَرَزْدَقِ الشَّاعِرِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْفَرَزْدَقِ الشَّاعِرِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ .
یحییٰ بن یزید الہنائی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں قید خانے میں فرزدق کے ساتھ تھا، تو فرزدق نے کہا: ”اللہ مجھے مالک بن منذر بن جارود کے ہاتھوں سے نجات نہ دے اگر ایسا نہ ہوا ہو کہ میں مکہ میں پیدل چل رہا تھا اور میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے ان دونوں سے دریافت کیا کہ میں اہل مشرق سے ہوں اور ایک گروہ ہم پر خروج کرتا ہے جو اس شخص کو قتل کر دیتا ہے جو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہے، جب کہ ان کے علاوہ دیگر لوگ ان سے امن میں رہتے ہیں، تو ان دونوں نے مجھ سے فرمایا - اور اگر میں (یہ بتانے میں) سچا نہ ہوں تو اللہ مجھے مالک بن منذر سے نجات نہ دے -: ”ہم نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو انہیں قتل کرے گا اس کے لیے ایک یا دو شہیدوں کا اجر ہے، اور جسے وہ قتل کر دیں گے اس کے لیے ایک شہید کا اجر ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرزدق شاعر سے صرف یحییٰ بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں خلف بن خلیفہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 900]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرزدق شاعر سے صرف یحییٰ بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں خلف بن خلیفہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 900]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 234» »
«قال ابن حجر: سند جيد «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 316» »
«قال ابن حجر: سند جيد «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 316» »
الحكم على الحديث: إسناده جيد
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 900 in Urdu