الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9029
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ، زَوَايَاهُ سَوَاءٌ، وَمَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ الْوَرِقِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، وَكِيزَانُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَا يَظْمَأُ أَبَدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ إِلَّا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ إِلَّا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض ایک ماہ کی مسافت (کے برابر وسیع) ہے، اس کے کونے برابر ہیں، اس کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہے، اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ عمدہ ہے اور اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی طرح (کثیر) ہیں، جو اس سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ملیکہ سے نافع بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9029]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ملیکہ سے نافع بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9029]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6579، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2292، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6452، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 253، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6625، 6991، والبزار فى «مسنده» برقم: 2435، 2462، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20852، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14342، 14507، 14508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4902»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9029 in Urdu