الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
حدیث نمبر: 9164
وَبِهِ عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ سَالِمٍ . عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي أَطُوفُ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ سَبْطُ الشَّعَرِ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، يَنْطِفُ رَأْسُهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، فَذَهَبْتُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَجُلٌ أَحْمَرُ جَسِيمٌ جَعْدُ الرَّأْسِ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: الدَّجَّالُ ، أَقْرَبُ النَّاسِ بِهِ شَبَهًا ابْنُ قَطَنٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) خود کو کعبہ کا طواف کرتے دیکھا، اچانک کیا دیکھتا ہوں کہ گندمی رنگ کا ایک آدمی ہے، جس کے بال سیدھے لٹکے ہوئے ہیں، وہ دو آدمیوں کے درمیان (سہارا لیے) ہے اور اس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔ میں نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ انہوں نے بتایا: ”یہ عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ہیں۔“ پھر میں آگے بڑھا اور مڑ کر دیکھا تو ایک سرخ رنگ کا بھاری جسم والا آدمی ہے، جس کے بال گھنگریالے ہیں، اس کی دائیں آنکھ کانی ہے، گویا اس کی آنکھ پھولا ہوا (ابھرا ہوا) انگور کا دانہ ہے۔ میں نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یہ دجال ہے، لوگوں میں اس سے سب سے زیادہ مشابہت ابن قطن کو ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9164]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3438، 3439، 3441، 5902، 6999، 7026، 7128، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 169، 171، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3405 / 710، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6231، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4834، 5043، 5072، 5653، 6141، 6207، 6423، 6536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5458، 5469، والبزار فى «مسنده» برقم: 6060، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13318»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9164 in Urdu