الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. مَنِ اسْمُهُ نُعَيْمٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام نعیم ہے۔
حدیث نمبر: 9228
حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِينِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِهْقَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: كُلُّ ذَنْبٍ عَسَى اللهُ أَنْ يَغْفِرَهُ، إِلَّا مَنْ مَاتَ مُشْرِكًا، أَوْ مُؤْمِنًا قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا.
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر گناہ کے بارے میں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دے گا، سوائے اس شخص کے جو شرک کی حالت میں مرا، یا اس مومن کے جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب النون/حدیث: 9228]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5980، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8124، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4270، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15962، 15965، والبزار فى «مسنده» برقم: 2729»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9228 in Urdu