الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
حدیث نمبر: 9263
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي عَرِيبٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمَجْذُومِينَ I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوڑھ کے مریضوں کی طرف مسلسل نظر جما کر نہ دیکھا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں سلیمان بن عبدالرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9263]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں سلیمان بن عبدالرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9263]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 222»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9263 in Urdu