🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
123. ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9288
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ زَيْنَبَ، - امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ - قَالَتْ: جَمَعْتُ مُوَئْلًا لِي مِنَ الصَّدَقَةِ، فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي جَمَعْتُ مُوَئْلًا لِي مِنَ الصَّدَقَةِ، فَسَلِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فِي أَيِّ ذَلِكَ أَجْعَلُهُ؟ أَفِي رَقَبَةٍ أُعْتِقُهَا؟ أَمْ فِي سَبِيلِ اللهِ؟ أَمْ عَلَى زَوْجٍ مَجْهُودٍ وَبَنِي أَخٍ أَيْتَامٍ؟، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَائِشَةَ ، فَذَكَرَتْ لَهُ عَائِشَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَصَدَّقُهُ عَنْ زَوْجٍ مَجْهُودٍ وَبَنِي أَخٍ أَيْتَامٍ، إِنَّ الصَّدَقَةَ عَلَى ذِي الْقَرَابَةِ تَضْعُفُ مَرَّتَيْنِ فِي الْأَجْرِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ .
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا، زوجہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، بیان کرتی ہیں: ”میں نے صدقہ کرنے کے لیے اپنا کچھ تھوڑا سا مال جمع کر رکھا تھا، تو میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور عرض کیا: اے ام المومنین! میں نے صدقہ کرنے کے لیے اپنا کچھ تھوڑا سا مال جمع کیا ہے، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ دیجیے کہ میں اسے کہاں خرچ کروں؟ کیا کوئی گردن (غلام) آزاد کرنے میں؟ یا اللہ کی راہ میں؟ یا تنگدست شوہر اور یتیم بھتیجوں پر؟“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تنگدست شوہر اور یتیم بھتیجوں پر صدقہ کر دو، کیونکہ رشتہ دار پر صدقہ کرنے سے اجر دوگنا ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ سے خالد بن ابی یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9288]

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9288 in Urdu