🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
126. مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9406
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سُلَيْمَانَ - مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ - نَا حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَزُولُ قَدَمَا الْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ عُمُرِهِ فِيمَا أَفْنَى، وَعَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ فِيمَا أَنْفَقَهُ وَمِنْ أَيْنَ كَسَبَهُ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ إِلَّا هُشَيْمٌ ، وَلَا عَنْ هُشَيْمٍ إِلَّا حُسَيْنُ بْنُ حَسَنٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن بندے کے قدم اس وقت تک اپنی جگہ سے نہیں ہٹ سکیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں پوچھ نہ لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کس کام میں گنوایا، اس کے جسم کے بارے میں کہ اسے کس چیز میں کھپایا، اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں خرچ کیا اور کہاں سے کمایا، اور ہم اہلِ بیت سے محبت کے بارے میں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ہاشم سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے، اور ہشیم سے صرف حسین بن حسن نے، اور احمد بن یزید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9406]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11177»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9406 in Urdu