الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9438
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ: يُؤْتَى الرَّجُلُ فِي قَبْرِهِ، فَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ دَفَعَتْهُ تِلَاوَةُ الْقُرْآنِ، وَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ يَدَيْهِ دَفَعَتْهُ الصَّدَقَةُ، وَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ دَفَعَهُ مَشْيُهُ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَالصَّبْرُ حَجَزَهُ I "، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَوْ رَأَيْتُ خَلِيلًا كُنْتُ صَاحِبَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ إِلَّا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، وَلَا عَنْ مَالِكٍ إِلَّا سُفْيَانُ ، وَلَا عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو حَفْصٍ .

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے پاس اس کی قبر میں (عذاب کے فرشتے) آتے ہیں، چنانچہ جب وہ اس کے سر کی جانب سے آتے ہیں تو تلاوتِ قرآن اسے روک دیتی ہے، اور جب اس کے ہاتھوں کی جانب سے آتے ہیں تو صدقہ اسے ہٹا دیتا ہے، اور جب اس کے پاؤں کی جانب سے آتے ہیں تو مسجدوں کی طرف اس کا چل کر جانا اسے دفع کر دیتا ہے، اور صبر ایک جانب (تیار) کھڑا ہوتا ہے۔“ پھر (صبر) کہتا ہے: ”سنو! اگر میں (ان میں) کوئی کمی دیکھتا تو میں ہی اس (کمی کو پورا کرنے) کا ذمہ دار ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن مصرف سے مالک بن مغول کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مالک سے سفیان کے سوا کسی نے نہیں، اور سفیان سے محمد بن صلت کے سوا کسی نے نہیں، اس میں ابو حفص منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9438]

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9438 in Urdu