الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 944
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَمْرٌو قَالَ: نَا صَدَقَةُ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّ لِي قَرَابَةً أَصِلُهُمْ وَيَقْطَعُونِي، وَأُحْسِنُ إِلَيْهِمْ وَيُسِيئُونَ إِلَيَّ، فَقَالَ: إِنْ كَانَ كَمَا تَقُولُ: فَلَا يَزَالُ مَعَكَ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ظَهِيرٌ عَلَيْهِمْ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میرے کچھ رشتہ دار ہیں جن سے میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع رحمی کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر معاملہ ویسا ہی ہے جیسا تم کہہ رہے ہو، تو اللہ عزوجل کی طرف سے ان کے مقابلے میں تمہارے ساتھ ہمیشہ ایک مددگار رہے گا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 944]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2558، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 450، 451، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8107، 9467، 10427، والبزار فى «مسنده» برقم: 8323، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2786»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 944 in Urdu