🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9441
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سِتِّينَ خَرِيفًا قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ، وَمَا الْخَرِيفُ؟ قَالَ: الْعَامُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی، تو اسے جہنم سے ساٹھ خریف کی مسافت کے برابر دور کر دیا جائے گا۔“ (ثابت بنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے پوچھا: ”اے ابو حمزہ! خریف کیا ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سال۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو معمر رحمہ اللہ سے ابو سفیان معمری رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو جعفر نفیلی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9441]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3097»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9441 in Urdu