الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 956
وَبِهِ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَكْذِبْ غَيْرَ ثَلَاثِ كَذَبَاتٍ، ثِنْتَانِ فِي ذَاتِ اللهِ: قَوْلُهُ: إِنِّي سَقِيمٌ وَقَوْلُهُ: بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا، وَمَرَّ بِأَرْضٍ بِهَا جَبَّارٌ مِنَ الْجَبَابِرَةِ، وَمَعَهُ سَارَةُ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ...: مَنْ هَذِهِ الْمَرْأَةُ مِنْكَ؟ قَالَ: هِيَ أُخْتِي، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَنِ ابْعَثْ إِلَيَّ بِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے صرف تین مرتبہ ایسی بات کہی جو بظاہر جھوٹ معلوم ہوتی تھی، جن میں سے دو اللہ کی خاطر تھیں: (ایک) ان کا یہ قول: ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ ”میں بیمار ہوں“، اور (دوسرا) ان کا یہ قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ ”بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے (بت) نے کیا ہے“۔ اور (تیسرا واقعہ یہ ہے کہ) وہ ایک ایسی سرزمین سے گزرے جہاں جابر بادشاہوں میں سے ایک جابر بادشاہ رہتا تھا اور ان کے ساتھ سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا تھیں، تو اس بادشاہ نے ان کی طرف (کسی کو) بھیجا (کہ دریافت کرے): ”یہ عورت تمہاری کیا لگتی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ میری بہن ہے“، پھر اس نے ان کی طرف (حکم) بھیجا کہ: ”اسے میرے پاس بھیج دو“۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 956]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2217، 2635، 3357، 3358، 5084، 6950، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2371، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5737، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8315، 8316، 8317، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2212، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15246، 15247، 20892، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9364، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6039، والبزار فى «مسنده» برقم: 9980، 10054»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 956 in Urdu