🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1545. إن أحدكم يجمع خلقه في بطن أمه أربعين يوما نطفة ....
بے شک تم میں سے ہر ایک کی پیدائش اس ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1543
«إن أحدكم يجمع خلقه في بطن أمه أربعين يوما نطفة ثم يكون علقة مثل ذلك ثم يكون مضغة مثل ذلك ثم يبعث الله إليه ملكا ويؤمر بأربع كلمات ويقال له: اكتب عمله ورزقه وأجله وشقي أو سعيد ثم ينفخ فيه الروح فإن الرجل منكم ليعمل بعمل أهل الجنة حتى لا يكون بينه وبينها إلا ذراع فيسبق عليه الكتاب فيعمل بعمل أهل النار فيدخل النار وإن الرجل ليعمل بعمل أهل النار حتى ما يكون بينه وبينها إلا ذراع فيسبق عليه الكتاب فيعمل بعمل أهل الجنة فيدخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک تم میں سے ہر ایک کی پیدائش اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک نطفہ کی صورت میں جمع کی جاتی ہے، پھر اتنے ہی دن وہ جما ہوا خون (علقہ) رہتا ہے، پھر اتنے ہی دن وہ گوشت کا لوتھڑا (مضغہ) رہتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتا ہے جسے چار باتوں کا حکم دیا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ: اس کا عمل، اس کا رزق، اس کی موت کا وقت (عمر) اور اس کا بدبخت یا نیک بخت ہونا لکھ دو، پھر اس میں روح پھونکی جاتی ہے۔ پس بلاشبہ تم میں سے ایک آدمی اہل جنت والے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، تو اس پر اس کی تقدیر غالب آ جاتی ہے اور وہ اہل دوزخ والے عمل کرنے لگتا ہے اور دوزخ میں داخل ہو جاتا ہے۔ اور بلاشبہ ایک آدمی اہل دوزخ والے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، تو اس پر تقدیر غالب آ جاتی ہے اور وہ اہل جنت والے عمل کرنے لگتا ہے اور جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1543]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق 4] عن ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1543 in Urdu