🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1654. إن الشيطان قعد لابن آدم بأطرقه فقعد له بطريق الإسلام ....
بلاشبہ شیطان ابن آدم کو گمراہ کرنے کے لیے اس ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1652
"إن الشيطان قعد لابن آدم بأطرقه فقعد له بطريق الإسلام فقال: تسلم وتذر دينك ودين آبائك وآباء آبائك؟ فعصاه فأسلم ثم قعد له بطريق الهجرة فقال: تهاجر وتدع أرضك وسماءك وإنما مثل المهاجر كمثل الفرس في الطول! فعصاه فهاجر ثم قعد
له بطريق الجهاد فقال: تجاهد فهو جهد النفس والمال فتقاتل فتقتل فتنكح المرأة ويقسم المال؟ فعصاه فجاهد فمن فعل ذلك كان حقا على الله أن يدخله الجنة ومن قتل كان حقا على الله أن يدخله الجنة وإن غرق كان حقا على الله أن يدخله الجنة وإن وقصته دابته كان حقا على الله أن يدخله الجنة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان ابن آدم کو گمراہ کرنے کے لیے اس کے راستوں میں بیٹھ گیا۔ پس وہ اس کے اسلام لانے کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم اسلام قبول کر کے اپنا اور اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ رہے ہو؟ لیکن انسان نے اس کی نافرمانی کی اور مسلمان ہو گیا۔ پھر وہ ہجرت کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم ہجرت کر کے اپنی زمین و آسمان (وطن) کو چھوڑ رہے ہو؟ مہاجر کی مثال تو اس گھوڑے جیسی ہے جو کھونٹے سے بندھا ہو۔ لیکن اس نے اس کی نافرمانی کی اور ہجرت کر لی۔ پھر وہ جہاد کے راستے میں بیٹھا اور کہا: کیا تم جہاد کرو گے جو کہ جان اور مال کی مشقت ہے؟ تم لڑو گے تو مارے جاؤ گے، پھر تمہاری بیوی سے کوئی اور نکاح کر لے گا اور تمہارا مال بانٹ لیا جائے گا؟ لیکن اس نے اس کی نافرمانی کی اور جہاد کیا۔ پس جس نے ایسا کیا، اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، جو (جہاد میں) قتل ہو گیا، اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اگر وہ غرق ہو گیا تو اللہ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر اسے اس کی سواری نے گرا کر مار دیا تب بھی اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن حب] عن سبرة بن أبي فاكه. تخريج الترغيب 2/173.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1652 in Urdu