🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1677. إن العبد إذا وضع في قبره وتولى عنه أصحابه حتى ....
بلاشبہ بندے کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1675
"إن العبد إذا وضع في قبره وتولى عنه أصحابه حتى أنه يسمع قرع نعالهم أتاه ملكان فيقعدانه فيقولان له: ما كنت تقول في هذا الرجل؟ لمحمد فأما المؤمن فيقول: أشهد أنه عبد الله ورسوله
فيقال: انظر إلى مقعدك من النار قد أبدلك الله به مقعدا من الجنة فيراهما جميعا ويفسح له في قبره سبعون ذراعا ويملأ عليه خضرا إلى يوم يبعثون; وأما الكافر أو المنافق فيقال له ما كنت تقول في هذا الرجل؟ فيقول: لا أدري كنت أقول ما يقول الناس فيقال له: لا دريت ولا تليت ثم يضرب بمطراق من حديد ضربة بين أذنيه فيصيح صيحة يسمعها من يليه غير الثقلين ويضيق عليه قبره حتى تختلف أضلاعه"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ بندے کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اسے چھوڑ کر واپس لوٹتے ہیں، یہاں تک کہ وہ ان کے جوتوں کی آہٹ بھی سنتا ہے، تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اسے بٹھا کر اس سے پوچھتے ہیں: تو اس شخص (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ پس جو مومن ہوتا ہے وہ کہتا ہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس سے کہا جاتا ہے: تو جہنم میں اپنے ٹھکانے کی طرف دیکھ، یقیناً اللہ نے تجھے اس کے بدلے جنت کا ٹھکانہ دے دیا ہے۔ پس وہ دونوں ٹھکانوں کو دیکھتا ہے، اور اس کے لیے اس کی قبر کو ستر ہاتھ تک کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اسے قیامت کے دن تک سرسبز و شاداب کر دیا جاتا ہے۔ اور بہرحال کافر یا منافق سے جب پوچھا جاتا ہے کہ تو اس شخص کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ تو وہ جواب دیتا ہے: میں نہیں جانتا، میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے۔ تو اسے کہا جائے گا: نہ تو نے خود جاننے کی کوشش کی اور نہ قرآن پڑھنے والوں کی پیروی کی۔ پھر اسے لوہے کے ایک گرز سے دونوں کانوں کے درمیان ایسی زوردار ضرب لگائی جائے گی کہ وہ اس قدر بھیانک چیخ مارے گا جسے انسانوں اور جنوں کے سوا اس کے آس پاس کی ہر چیز سنے گی، اور اس پر اس کی قبر اس قدر تنگ کر دی جائے گی کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د ن] عن أنس. الصحيحة 1344.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1675 in Urdu