🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1754. إن الله حرم مكة يوم خلق السموات والأرض فهي حرام ....
بے شک اللہ تعالیٰ نے مکہ کو اسی دن محترم ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1751
«إن الله حرم مكة يوم خلق السموات والأرض فهي حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي ولم تحل لي قط إلا ساعة من الدهر لا ينفر صيدها ولا يعضد شوكها ولا يختلى خلاها ولا تحل لقطتها إلا لمنشد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے مکہ کو اسی دن محترم (حرمت والا) بنا دیا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، پس وہ قیامت تک اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حرمت کی وجہ سے محترم ہے۔ یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور نہ ہی میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا، اور میرے لیے بھی پوری زندگی میں صرف ایک گھڑی کے لیے حلال کیا گیا تھا۔ اس کا شکار نہ بھگایا جائے، اس کا کانٹا نہ کاٹا جائے، اس کی گھاس نہ اکھاڑی جائے اور اس کی گری پڑی چیز صرف وہی شخص اٹھائے جسے اعلان کرنا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1751]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن ابن عباس. الإرواء 1057, الضعيفة 3070: طب، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1751 in Urdu