الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1863. إن الله تعالى لا ينام ولا ينبغي له أن ينام ....
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس ....
حدیث نمبر: 1860
«إن الله تعالى لا ينام ولا ينبغي له أن ينام يخفض القسط ويرفعه ويرفع إليه عمل الليل قبل عمل النهار وعمل النهار قبل عمل الليل حجابه النور لو كشفه لأحرقت سبحات وجهه ما انتهى إليه بصره من خلقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کے شایانِ شان ہے۔ وہ ترازو (انصاف یا رزق) کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے۔ رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اس کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔ اس کا حجاب (پردہ) نور ہے۔ اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے چہرے کی تجلیاں اس کی مخلوق میں سے وہاں تک سب کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1860]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م هـ] عن أبي موسى. مختصر مسلم 85.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1860 in Urdu