الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1914. إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: ....
بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! ....
حدیث نمبر: 1911
«إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: لبيك ربنا وسعديك! والخير في يديك فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحدا من خلقك فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، ہر سعادت تیرے ہاتھ میں ہے اور تمام بھلائی تیرے ہی پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: بھلا ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی اور کو نہیں دیا۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے افضل اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا مندی ہمیشہ کے لیے واجب کر دیتا ہوں، پس اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1911]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1960.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1911 in Urdu