صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1921. إن الله تعالى يمهل حتى إذا كان ثلث الليل الآخر ....
بیشک اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ جب ....
حدیث نمبر: 1918
«إن الله تعالى يمهل حتى إذا كان ثلث الليل الآخر نزل إلى سماء الدنيا فنادى: هل من مستغفر؟ هل من تائب؟ هل من سائل؟ هل من داع؟ حتى ينفجر الفجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو وہ آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور ندا دیتا ہے: کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے؟ کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے؟ (یہ ندا کا سلسلہ یونہی جاری رہتا ہے) یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1918]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أبي سعيد وأبي هريرة معا. الإرواء 450.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1918 in Urdu