صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2099. إن شهداء أمتي إذن لقليل القتل في سبيل الله شهادة ....
اگر ایسا ہو (یعنی صرف میدانِ جنگ میں مرنے والے ....
حدیث نمبر: 2096
«إن شهداء أمتي إذن لقليل القتل في سبيل الله شهادة والمطعون شهادة والمرأة تموت بجمع شهادة والغرق والحرق والمجنوب شهادة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر ایسا ہو (یعنی صرف میدانِ جنگ میں مرنے والے ہی شہید ہوں) تو پھر میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے! اللہ کے راستے میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون کی بیماری میں مرنا شہادت ہے، وہ عورت جو حمل (یا ولادت) کی حالت میں فوت ہو جائے اس کی موت شہادت ہے، اور ڈوبنے، جلنے، اور «المجنوب» (پسلی کے ورم کی بیماری) کی وجہ سے مرنے والے کی موت بھی شہادت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2096]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن جابر بن عتيك. الترغيب 2/201، كتاب الجنائز 36 بمعناه عن أبي هريرة ومسلم 6/51 وأحمد. 2/522.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2096 in Urdu