صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2456. إني أعطي رجالا حديثي عهد بكفر أتألفهم أما ترضون أن ....
بلاشبہ میں کچھ ایسے لوگوں کو (زیادہ مال) دیتا ہوں ....
حدیث نمبر: 2452
«إني أعطي رجالا حديثي عهد بكفر أتألفهم أما ترضون أن يذهب الناس بالأموال وترجعون إلى رحالكم برسول الله؟ فوالله لما تنقلبون به خير مما ينقلبون به إنكم سترون بعدي أثرة شديدة فاصبروا حتى تلقوا الله ورسوله فإني فرطكم على الحوض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں کچھ ایسے لوگوں کو (زیادہ مال) دیتا ہوں جو کفر سے قریب کے زمانے میں نکل کر آئے ہیں (یعنی نو مسلم ہیں) تاکہ میں ان کی دلجوئی کر سکوں۔ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ دوسرے لوگ مال و دولت لے کر جائیں اور تم اپنے خیموں (اور گھروں) کی طرف اللہ کے رسول کو لے کر لوٹو؟ پس اللہ کی قسم! جو کچھ تم لے کر لوٹ رہے ہو وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ لے کر لوٹ رہے ہیں۔ یقیناً تم میرے بعد اپنے اوپر دوسروں کو سخت ترجیح دیا جانا دیکھو گے، تو تم (اس حق تلفی پر) صبر کرنا یہاں تک کہ تم اللہ اور اس کے رسول سے جا ملو، بے شک میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تمہارا استقبال کرنے والا) ہوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2452]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أنس. مختصر مسلم 1548 - 1552عن جندب وجابر نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2452 in Urdu