صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2489. إني لأعرف آخر أهل النار خروجا من النار وآخر أهل ....
میں اس شخص کو بخوبی جانتا ہوں جو سب سے ....
حدیث نمبر: 2485
" إني لأعرف آخر أهل النار خروجا من النار وآخر أهل الجنة دخولا الجنة رجل يؤتى به يوم القيامة فيقال:
اعرضوا عليه صغار ذنوبه وارفعوا عنه كبارها فيقال له: عملت يوم كذا وكذا كذا وكذا وعملت يوم كذا وكذا كذا وكذا فيقول: نعم لا يستطيع أن ينكر وهو مشفق من كبار ذنوبه أن تعرض عليه فيقال له: فإن لك مكان كل سيئة حسنة فيقول: يا رب عملت أشياء لا أراها هاهنا"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں اس شخص کو بخوبی جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکالا جائے گا اور سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا تو کہا جائے گا: اس کے سامنے اس کے چھوٹے گناہ پیش کرو اور بڑے گناہ ہٹا دو۔ پھر اس سے کہا جائے گا: تو نے فلاں فلاں دن یہ یہ کام کیے تھے اور فلاں فلاں دن یہ یہ اعمال کیے تھے؟ وہ کہے گا: جی ہاں۔ وہ انکار کی طاقت نہیں رکھے گا، اور اس دوران وہ اپنے بڑے گناہوں کے پیش کیے جانے سے ڈر رہا ہوگا۔ پھر اس سے کہا جائے گا: تمہارے لیے ہر برائی کے بدلے ایک نیکی ہے۔ یہ سن کر وہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے کچھ ایسے کام بھی کیے تھے جو مجھے یہاں نظر نہیں آ رہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2485]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2485 in Urdu