🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2575. أول ما يحاسب الناس به يوم القيامة من أعمالهم الصلاة ....
قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2571
«أول ما يحاسب الناس به يوم القيامة من أعمالهم الصلاة يقول ربنا عز وجل لملائكته وهو أعلم: انظروا في صلاة عبدي أتمها أم نقصها؟ فإن كانت تامة كتبت له تامة وإن كان انتقص منها شيئا قال: انظروا هل لعبدي من تطوع؟ فإن كان له تطوع قال: أتموا لعبدي فريضته ثم تؤخذ الأعمال على ذاكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا، ہمارا پروردگار عزوجل اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے: میرے بندے کی نماز کو دیکھو، کیا اس نے اسے پورا ادا کیا ہے یا اس میں کوئی کمی چھوڑی ہے؟ پس اگر وہ پوری ہوگی تو اس کے لیے پوری لکھی جائے گی، اور اگر اس نے اس میں کچھ کمی کی ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کوئی نفلی نماز ہے؟ پس اگر اس کی کوئی نفلی نماز ہوگی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو (اس کے نوافل سے) پورا کر دو، پھر باقی اعمال کا حساب بھی اسی انداز سے لیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2571]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن ك] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 810: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2571 in Urdu