صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2876. بينما رجل راكب على بقرة التفتت إليه فقالت: إني لم ....
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص گائے پر ....
حدیث نمبر: 2871
«بينما رجل راكب على بقرة التفتت إليه فقالت: إني لم أخلق لهذا إنما خلقت للحرث فإني أومن بهذا أنا وأبو بكر وعمر وبينما رجل في غنمه إذ عدا الذئب فذهب منها بشاة فطلبه حتى استنقذها منه فقال له الذئب: هنا استنقذتها مني فمن لها يوم السبع يوم لا راعي لها غيري فإني أومن بهذا أنا وأبو بكر وعمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص گائے پر سوار تھا، تو گائے نے اس کی طرف مڑ کر کہا کہ میں اس کام (سواری) کے لیے پیدا نہیں کی گئی، بلکہ مجھے تو کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ میں (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اس بات پر ایمان لاتا ہوں اور ابوبکر اور عمر بھی (اس پر ایمان رکھتے ہیں)۔ اسی طرح ایک شخص اپنی بکریوں میں تھا کہ ایک بھیڑیے نے حملہ کر کے ایک بکری پکڑ لی۔ اس شخص نے پیچھا کر کے بکری اس سے چھڑا لی۔ بھیڑیے نے اس سے کہا کہ آج تو تم نے مجھ سے اسے چھڑا لیا ہے، لیکن درندوں والے دن (یعنی فتنوں کے دور میں) اس کا کون محافظ ہوگا جس دن میرے سوا ان کا کوئی چرواہا نہیں ہوگا؟ میں اس بات پر بھی ایمان لاتا ہوں اور ابوبکر اور عمر بھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2871]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم نحوه 1624، الإرواء 2186.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2871 in Urdu