صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3080. ثلاثة يدعون الله عز وجل فلا يستجاب لهم: رجل كانت ....
تین لوگ اللہ عزوجل سے دعا مانگتے ہیں مگر ان ....
حدیث نمبر: 3075
«ثلاثة يدعون الله عز وجل فلا يستجاب لهم: رجل كانت تحته امرأة سيئة الخلق فلم يطلقها ورجل كان له على رجل مال فلم يشهد عليه ورجل آتى سفيها ماله وقال الله تعالى: {وَلا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ}»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین لوگ اللہ عزوجل سے دعا مانگتے ہیں مگر ان کی دعا قبول نہیں ہوتی: وہ آدمی جس کے نکاح میں بدخلق عورت ہو مگر وہ اسے طلاق نہ دے، وہ آدمی جس کا کسی دوسرے آدمی پر قرض ہو مگر اس نے اس پر گواہ مقرر نہ کیے ہوں، اور وہ آدمی جس نے کسی نادان کو اپنا مال دے دیا ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿اور بے وقوفوں کو اپنے مال مت دو﴾ ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3075]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي موسى. الصحيحة 1805: الطحاوي، ابن شاذان، أبو نعيم، الديلمي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 3075 in Urdu