🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3829. صلاة الرجل في جماعة تزيد على صلاته في بيته وصلاته ....
آدمی کی باجماعت نماز اس کے گھر میں پڑھی گئی ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3823
«صلاة الرجل في جماعة تزيد على صلاته في بيته وصلاته في سوقه خمسا وعشرين درجة وذلك أن أحدكم إذا توضأ فأحسن الوضوء ثم أتى المسجد لا يريد إلا الصلاة لم يخط خطوة إلا رفعه الله بها درجة وحط عنه بها خطيئة حتى يدخل المسجد فإذا دخل المسجد كان في صلاة ما كانت الصلاة تحبسه وتصلي الملائكة عليه ما دام في مجلسه الذي يصلي فيه يقولون: اللهم اغفر له اللهم ارحمه اللهم تب عليه ما لم يؤذ فيه أو يحدث فيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کی باجماعت نماز اس کے گھر میں پڑھی گئی نماز اور بازار میں پڑھی گئی نماز پر پچیس درجے زیادہ ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف صرف نماز کے ارادے سے آتا ہے، تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے بدلے اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ معاف کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے۔ پھر جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے وہ نماز ہی میں شمار ہوتا ہے، اور فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی، وہ کہتے ہیں: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما، جب تک وہ وہاں کسی کو تکلیف نہ دے یا اپنا وضو نہ توڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 323ب, صحيح أبي داود 568.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 3823 in Urdu