صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. إذا توضأ العبد المسلم أو المؤمن فغسل وجهه خرج من ....
جب کوئی مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے، پس ....
حدیث نمبر: 450
«إذا توضأ العبد المسلم أو المؤمن فغسل وجهه خرج من وجهه كل خطيئة نظر إليها بعينيه مع الماء أو مع آخر قطر الماء فإذا غسل يديه خرجت من يديه كل خطيئة كان بطشتها يداه مع الماء أو مع آخر قطر الماء فإذا غسل رجليه خرجت كل خطيئة مشتها رجلاه مع الماء أو مع آخر قطر الماء حتى يخرج نقيا من الذنوب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے، پس وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے وہ تمام گناہ جنہیں اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا، پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔ پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے وہ تمام گناہ جو اس کے ہاتھوں نے کیے تھے، پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔ پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو وہ تمام گناہ جن کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے، پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے بالکل پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 450]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك الشافعي م ت] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 182، رياض الصالحين 131.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 450 in Urdu