صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4788. كان إذا لقيه أحد من أصحابه فقام معه قام معه ....
جب آپ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی آپ ﷺ ....
حدیث نمبر: 4780
«كان إذا لقيه أحد من أصحابه فقام معه قام معه فلم ينصرف حتى يكون الرجل هوالذي ينصرف عنه وإذا لقيه أحد من أصحابه فتنأول يده نأوله إياها فلم ينزع يده منه حتى يكون الرجل هوالذي ينزع يده منه وإذا لقي أحدا من أصحابه فتنأول أذنه نأوله إياها ثم لم ينزعها حتى يكون الرجل هوالذي ينزعها عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک واپس نہ پلٹتے جب تک وہ آدمی خود واپس نہ چلا جاتا۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھام لیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ کھینچتے جب تک وہ آدمی خود اپنا ہاتھ نہ کھینچ لیتا۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی صحابی سے ملتے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان کے قریب ہو کر کان تھام لیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس وقت تک نہ ہٹاتے جب تک وہ آدمی خود اسے نہ ہٹا لیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4780]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ابن سعد] عن أنس. المشكاة 5824.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 4780 in Urdu