صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5038. لله أشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب إليه من أحدكم ....
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے، جب وہ اس ....
حدیث نمبر: 5030
«لله أشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب إليه من أحدكم كان على راحلته بأرض فلاة فانفلتت منه وعليها طعامه وشرابه فأيس منها فأتى شجرة فاضطجع في ظلها قد أيس من راحلته فبينما هوكذلك إذ هوبها قائمة عنده فأخذ بخطامها ثم قال من شدة الفرح: اللهم أنت عبدي وأنا ربك! أخطأ من شدة الفرح»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے، جب وہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے، تم میں سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی سنسان زمین میں اپنی سواری پر تھا کہ وہ اس سے چھوٹ کر بھاگ گئی، جس پر اس کا کھانا پینا لدا ہوا تھا، وہ اس سے مایوس ہو گیا، پھر ایک درخت کے پاس آیا اور اس کے سائے میں لیٹ گیا، اپنی سواری سے مایوس ہو چکا تھا کہ اچانک وہ سواری اس کے پاس کھڑی نظر آئی، اس نے اس کی نکیل پکڑ لی، پھر خوشی کی شدت سے کہنے لگا: اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں! اس نے خوشی کی شدت سے یہ غلطی کر دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5030]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أنس. المشكاة 2332، م 8/91.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5030 in Urdu