🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
505. إذا خرجت روح العبد المؤمن تلقاها ملكان يصعدان بها - ....
جب مومن بندے کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 504
«إذا خرجت روح العبد المؤمن تلقاها ملكان يصعدان بها - فذكر من ريح طيبها - ويقول أهل السماء: روح طيبة جاءت من قبل الأرض صلى الله عليك وعلى جسد كنت تعمرينه فينطلق به إلى ربه ثم يقول: انطلقوا به إلى آخر الأجل، وإن الكافر إذا خرجت روحه - فذكر من نتنها - ويقول أهل السماء: روح خبيثة جاءت من قبل الأرض فيقال: انطلقوا به إلى آخر الأجل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب مومن بندے کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے اس کا استقبال کرتے ہیں اور اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں (راوی نے اس کی پاکیزہ خوشبو کا تذکرہ کیا)، اور آسمان والے فرشتے کہتے ہیں کہ ایک پاکیزہ روح زمین کی طرف سے آئی ہے، اللہ کی رحمت ہو تجھ پر اور اس جسم پر جسے تو آباد رکھتی تھی، پھر اسے اس کے رب کی طرف لے جایا جاتا ہے تو حکم ہوتا ہے کہ اسے اس کی آخری قیام گاہ تک لے جاؤ۔ اور جب کافر کی روح نکلتی ہے (راوی نے اس کی بدبو کا تذکرہ کیا) تو آسمان والے کہتے ہیں کہ ایک خبیث (ناپاک) روح زمین کی طرف سے آئی ہے، پس کہا جاتا ہے کہ اسے اس کی آخری قیام گاہ تک لے جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 458 وم 8/162.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 504 in Urdu