صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5059. لأنا أعلم بما مع الدجال من الدجال معه نهران يجريان ....
میں اس چیز کو دجال سے بھی زیادہ جانتا ہوں ....
حدیث نمبر: 5051
«لأنا أعلم بما مع الدجال من الدجال معه نهران يجريان أحدهما رأي العين ماء أبيض والآخر رأي العين نار تأجج فإما أدركهن واحد منكم فليأت النهر الذي يراه نارا ثم ليغمس ثم ليطأطئ رأسه فيشرب فإنه ماء بارد وإن الدجال ممسوح العين اليسرى عليها ظفرة غليظة مكتوب بين عينيه كافر يقرؤه كل مؤمن كاتب وغير كاتب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں اس چیز کو دجال سے بھی زیادہ جانتا ہوں جو دجال کے ساتھ ہے: دجال کے ساتھ دو نہریں بہتی ہوں گی، ان میں سے ایک بظاہر سفید پانی نظر آئے گی اور دوسری بظاہر بھڑکتی ہوئی آگ نظر آئے گی، پس تم میں سے جو شخص اسے پا لے تو اسے چاہیے کہ اس نہر کے پاس جائے جو اسے آگ نظر آتی ہے، پھر اس میں غوطہ لگائے، پھر اپنا سر جھکا کر اس سے پی لے، کیونکہ وہ حقیقت میں ٹھنڈا پانی ہوگا۔ اور بے شک دجال کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی (بےنور) ہوگی جس پر گاڑھی جھلی چڑھی ہوگی، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان 'کافر' لکھا ہوگا، جسے ہر مومن پڑھ لے گا، خواہ وہ لکھنا پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5051]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د] عن حذيفة وأبي مسعود معا. مختصر مسلم 2046.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5051 in Urdu