صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5397. ليس بيني وبين عيسى نبي وإنه نازل فإذا رأيتموه فاعرفوه ....
میرے اور عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں، اور وہ ....
حدیث نمبر: 5389
«ليس بيني وبين عيسى نبي وإنه نازل فإذا رأيتموه فاعرفوه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض ينزل بين ممصرتين كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل فيقاتل الناس على الإسلام فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويهلك الله في زمانه الملل كلها إلا الإسلام ويهلك المسيح الدجال فيمكث في الأرض أربعين سنة ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے اور عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں، اور وہ نازل ہونے والے ہیں، پس جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لینا: میانہ قد کا آدمی، سرخی اور سفیدی مائل، وہ دو زرد رنگ کے کپڑوں میں اتریں گے، ایسا لگے گا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے حالانکہ اسے کوئی نمی نہیں لگی ہوگی، وہ اسلام کے لیے لوگوں سے جنگ کریں گے، صلیب توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کر دیں گے، جزیہ ختم کر دیں گے، اور اللہ ان کے زمانے میں اسلام کے سوا تمام مذاہب کو ہلاک کر دے گا اور مسیح دجال کو ہلاک کریں گے، پھر وہ زمین میں چالیس سال قیام کریں گے، پھر ان کی وفات ہو جائے گی اور مسلمان ان کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5389]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. الصحيحة2182: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5389 in Urdu