صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5698. ما من امرئ يخذل امرءا مسلما في موطن ينتقص فيه ....
کوئی آدمی ایسا نہیں جو کسی مسلمان کو ایسے موقع ....
حدیث نمبر: 5690
"ما من امرئ يخذل امرءا مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا خذله الله تعالى في موطن يحب فيه نصرته، وما من أحد ينصر مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا نصره الله في موطن يحب فيه نصرته"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو کسی مسلمان کو ایسے موقع پر بے یار و مددگار چھوڑ دے جہاں اس کی عزت پر حملہ ہو رہا ہو اور اس کی حرمت پامال ہو رہی ہو مگر اللہ تعالیٰ بھی اسے ایسے موقع پر بے یار و مددگار چھوڑ دے گا جہاں وہ چاہے گا کہ اس کی مدد کی جائے، اور کوئی آدمی ایسا نہیں جو کسی مسلمان کی ایسے موقع پر مدد کرے جہاں اس کی عزت پر حملہ ہو رہا ہو اور اس کی حرمت پامال ہو رہی ہو مگر اللہ بھی اس کی ایسے موقع پر مدد کرے گا جہاں وہ چاہے گا کہ اس کی مدد کی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5690]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم د الضياء] عن جابر وأبي طلحة بن سهل. المشكاة 4983: طس - جابر وأبي أيوب الأنصاري.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5690 in Urdu