صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5863. مثل ما بعثني الله به من الهدى والعلم كمثل الغيث ....
جو ہدایت اور علم دے کر اللہ نے مجھے بھیجا ....
حدیث نمبر: 5855
«مثل ما بعثني الله به من الهدى والعلم كمثل الغيث الكثير أصاب أرضا فكان منها نقية قبلت الماء فأنبتت الكلأ والعشب الكثير وكانت منها أجادب أمسكت الماء فنفع الله بها الناس شربوا منها وسقوا ورعوا وأصاب طائفة منها أخرى إنما هي قيعان لا تمسك ماء ولا تنبت كلأ فذلكم مثل من فقه في دين الله ونفعه ما بعثني الله به فعلم وعلم ومثل من لم يرفع بذلك رأسا ولم يقبل هدى الله الذي أرسلت به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو ہدایت اور علم دے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس کی مثال اس زوردار بارش جیسی ہے جو زمین پر برسے، اس میں سے ایک حصہ زرخیز ہو جو پانی جذب کر لے اور کثرت سے گھاس اور سبزہ اگائے، اور اس میں سے ایک حصہ سخت زمین ہو جو پانی روک لے اور اللہ اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے، وہ اس سے پیئیں، اپنے جانوروں کو پلائیں اور (جانور) چرائیں، اور اس میں سے ایک اور حصہ چٹیل میدان ہو جو نہ پانی روکے اور نہ کوئی سبزہ اگائے۔ تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کرے اور جو کچھ لے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس سے فائدہ اٹھائے، پس خود بھی سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھائے، اور یہ اس شخص کی مثال ہے جو اس کی طرف سر اٹھا کر بھی نہ دیکھے اور جس ہدایت کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اسے قبول نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5855]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي موسى. المشكاة 150.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5855 in Urdu