الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
590. إذا سافرتم في الخصب فأعطوا الإبل حظها من الأرض وإذا ....
جب تم ہریالی و خوشحالی کے ایام میں سفر کرو ....
حدیث نمبر: 589
«إذا سافرتم في الخصب فأعطوا الإبل حظها من الأرض وإذا سافرتم في السنة فأسرعوا عليها السير وإذا عرستم بالليل فاجتنبوا الطريق فإنها طرق الدواب ومأوى الهوام بالليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم ہریالی و خوشحالی کے ایام میں سفر کرو تو اونٹوں کو (چرنے کے لیے) زمین سے ان کا حصہ دو، اور جب تم قحط سالی میں سفر کرو تو ان پر تیزی سے سفر طے کرو، اور جب تم رات کے آخری پہر پڑاؤ ڈالو تو راستے سے بچ کر (ایک طرف) آرام کرو، کیونکہ یہ عام گزرگاہیں رات کے وقت درندوں کے راستے اور حشرات الارض (کیڑے مکوڑوں) کے ٹھکانے ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 589]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 1357 الطحاوي، حب، هق، مختصر مسلم 1116.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 589 in Urdu