الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
622. إذا سمعتم نباح الكلاب ونهيق الحمير بالليل فتعوذا بالله من ....
جب تم رات کے وقت کتوں کا بھونکنا اور گدھوں ....
حدیث نمبر: 620
«إذا سمعتم نباح الكلاب ونهيق الحمير بالليل فتعوذا بالله من الشيطان فإنهن يرين ما لا ترون وأقلوا الخروج إذا هدأت الرجل فإن الله عز وجل يبث في ليلة من خلقه ما يشاء وأجيفوا الأبواب واذكروا اسم الله عليها فإن الشيطان لا يفتح بابا أجيف وذكر اسم الله عليه وغطوا الجرار وأوكئوا القرب وأكفئوا الآنية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم رات کے وقت کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کا رینکنا سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ وہ ایسی چیزیں (شیاطین کو) دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ اور جب پاؤں کی آہٹیں تھم جائیں (لوگ سو جائیں) تو رات کے وقت باہر نکلنا کم کر دو، کیونکہ اللہ عزوجل رات کے وقت اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے۔ اور دروازے بند کر لیا کرو اور ان پر اللہ کا نام لیا کرو، کیونکہ شیطان اس دروازے کو نہیں کھولتا جسے بند کر دیا گیا ہو اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، اور مٹکوں کو ڈھانپ دو، مشکیزوں کا منہ باندھ دو، اور برتنوں کو الٹا کر کے رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 620]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خد د حب ك] عن جابر. الكلم الطيب 220، المشكاة 4303.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 620 in Urdu