🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
6775. نضر الله عبدا سمع مقالتي فوعاها وحفظها ثم أداها إلى ....
اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6766
" نضر الله عبدا سمع مقالتي فوعاها وحفظها ثم أداها إلى من لم يسمعها فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هوأفقه منه ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم: إخلاص العمل لله، والنصح لأئمة المسلمين ولزوم جماعتهم فإن دعوتهم تحوط من وراءهم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، اسے یاد رکھا اور محفوظ کیا، پھر اسے اس تک پہنچایا جس نے اسے نہ سنا ہو، کیونکہ بسا اوقات علم کا حامل خود سمجھ دار نہیں ہوتا اور بسا اوقات علم کا حامل اسے اپنے سے زیادہ سمجھ دار شخص تک پہنچاتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ کسی مسلمان کا دل ان میں کجی نہیں کرتا: اللہ کے لیے عمل کو خالص کرنا، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی کرنا، اور ان کی جماعت کو لازم پکڑنا، کیونکہ ان کی دعا (اجتماعیت) ان کے پیچھے والوں کو گھیرے رکھتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6766]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ ك] عن جبير بن مطعم [د هـ] عن زيد بن ثابت [ت هـ] عن ابن مسعود. المصدر نفسه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 6766 in Urdu