صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6797. نهيتكم عن ثلاث وأنا آمركم بهن نهيتكم عن زيارة القبور ....
میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا اور ....
حدیث نمبر: 6788
«نهيتكم عن ثلاث وأنا آمركم بهن نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها فإن في زيارتها تذكرة ونهيتكم عن الأشربة أن لا تشربوا إلا في ظروف الأدم فاشربوا في كل وعاء غير أن لا تشربوا مسكرا ونهيتكم عن لحوم الأضاحي أن تأكلوها بعد ثلاث فكلوا واستمتعوا بها في أسفاركم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا اور اب میں تمہیں انہی کا حکم دیتا ہوں: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، پس اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس میں نصیحت ہے، اور میں نے تمہیں مشروبات کے بارے میں چمڑے کے برتنوں کے سوا کسی اور برتن میں پینے سے منع کیا تھا، پس اب ہر برتن میں پیا کرو، سوائے اس کے کہ نشہ آور چیز نہ پیو، اور میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا تھا، پس اب کھاؤ اور اپنے سفروں میں اس سے فائدہ اٹھاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6788]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن بريدة. أحكام الجنائز ص 179 - 179.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 6788 in Urdu