🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
7125. وقت صلاة الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ....
ظہر کی نماز کا وقت یہ ہے کہ جب سورج ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7115
«وقت صلاة الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ما لم يحضر العصر ووقت صلاة العصر ما لم تصفر الشمس ووقت صلاة المغرب ما لم يغب الشفق ووقت صلاة العشاء إلى نصف الليل الأوسط ووقت صلاة الصبح من طلوع الفجر ما لم تطلع الشمس فإذا طلعت الشمس فأمسك عن الصلاة فإنها تطلع بين قرني الشيطان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ظہر کی نماز کا وقت یہ ہے کہ جب سورج ڈھل جائے اور آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہو جائے، جب تک عصر کا وقت نہ ہو جائے۔ عصر کی نماز کا وقت یہ ہے جب تک سورج زرد نہ ہو جائے۔ مغرب کی نماز کا وقت یہ ہے جب تک شفق غائب نہ ہو جائے۔ عشاء کی نماز کا وقت آدھی رات تک ہے۔ اور فجر کی نماز کا وقت طلوعِ فجر سے لے کر سورج نکلنے تک ہے، پس جب سورج نکل آئے تو نماز سے رک جاؤ کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7115]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن] عن ابن عمرو. صحيح أبي داود 424.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7115 in Urdu