الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
742. إذا قمت إلى الصلاة فتوضأ كما أمرك الله، ثم قم ....
جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اسی طرح ....
حدیث نمبر: 740
«إذا قمت إلى الصلاة فتوضأ كما أمرك الله، ثم قم فاستقبل القبلة ثم كبر فإن كان معك قرآن فاقرأه، وإن لم يكن معك قرآن فاحمد الله وهلله وكبره، فإذا ركعت فاركع حتى تطمئن ثم ارفع رأسك فاعتدل قائما ثم اسجد فاعتدل ساجدا ثم ارفع رأسك فاعتدل قاعدا حتى تقضي صلاتك فإذا فعلت ذلك فقد تمت صلاتك وإن انتقصت من ذلك شيئا فإنما انتقصت من صلاتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اسی طرح وضو کرو جس طرح اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے، پھر کھڑے ہو کر قبلہ رخ ہو جاؤ، پھر تکبیر کہو۔ پس اگر تمہیں قرآن یاد ہو تو اسے پڑھو، اور اگر تمہیں قرآن یاد نہ ہو تو اللہ کی حمد بیان کرو ( «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہو)، اس کی توحید بیان کرو ( «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہو) اور اس کی بڑائی بیان کرو ( «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو)۔ پھر جب تم رکوع کرو تو اطمینان سے رکوع کرو، پھر اپنا سر اٹھاؤ تو سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو تو سجدے میں اعتدال اور سکون اختیار کرو، پھر اپنا سر اٹھاؤ اور سیدھے ہو کر بیٹھ جاؤ، یہاں تک کہ تم اپنی نماز پوری کر لو۔ پس اگر تم نے ایسا کر لیا تو تمہاری نماز مکمل ہو گئی، اور اگر تم نے اس میں سے کچھ بھی کم کیا تو درحقیقت تم نے اپنی نماز میں ہی کمی کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 740]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [3] عن رفاعة البدري. صحيح أبي داود 807، صفة الصلاة 79.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 740 in Urdu