🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
7843. يا أبا هريرة! كن ورعا تكن من أعبد الناس وارض ....
اے ابوہریرہ! پرہیزگار بن جاؤ، سب سے بڑے عبادت گزار ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7833
«يا أبا هريرة! كن ورعا تكن من أعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن من أغنى الناس وأحب للمسلمين والمؤمنين ما تحب لنفسك وأهل بيتك واكره لهم ما تكره لنفسك وأهل بيتك تكن مؤمنا وجأور من جأورت بإحسان تكن مسلما وإياك وكثرة الضحك فإن كثرة الضحك فساد القلب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوہریرہ! پرہیزگار بن جاؤ، سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے، اللہ نے جو تمہارے لیے مقرر کیا ہے اس پر راضی ہو جاؤ، سب سے زیادہ بے نیاز بن جاؤ گے، مسلمانوں اور مومنوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے پسند کرتے ہو، اور ان کے لیے وہی ناپسند کرو جو اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ناپسند کرتے ہو، مومن بن جاؤ گے، اور جس سے تمہارا واسطہ پڑے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو، مسلمان بن جاؤ گے، اور زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7833]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 927.»
قال الشيخ الألباني: حسن

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7833 in Urdu