🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
7927. يا عائشة! أشعرت أن الله أفتاني فيما استفتيته فيه؟ جاءني ....
اے عائشہ! کیا تمہیں معلوم ہوا کہ اللہ نے مجھے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7917
«يا عائشة! أشعرت أن الله أفتاني فيما استفتيته فيه؟ جاءني رجلان فقعد أحدهما عند رأسي والآخر عند رجلي فقال الذي عند رأسي للذي عند رجلي: ما وجع الرجل؟ قال: مطبوب قال: من طبه؟ قال: لبيد بن الأعصم قال: في أي شيء؟ قال: في مشط ومشاطة وجف طلعتي ذكر قال: فأين هو؟ قال في بئر ذروان يا عائشة! والله لكأن ماءها نقاعة الحناء ولكأن نخلها رءوس الشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عائشہ! کیا تمہیں معلوم ہوا کہ اللہ نے مجھے اس بات کا جواب دے دیا جو میں نے اس سے پوچھی تھی؟ میرے پاس دو آدمی آئے، ایک میرے سرہانے بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کی طرف۔ جو سرہانے تھا اس نے پاؤں والے سے کہا: اس آدمی کو کیا تکلیف ہے؟ اس نے کہا: اس پر جادو کیا گیا ہے۔ پوچھا: کس نے جادو کیا؟ اس نے کہا: لبید بن اعصم نے۔ پوچھا: کس چیز میں چھپا کر؟ اس نے کہا: کنگھی، بالوں اور نر کھجور کے خوشے کے خول میں۔ پوچھا: وہ کہاں ہے؟ اس نے کہا: ذروان کے کنویں میں۔ اے عائشہ! اللہ کی قسم! گویا اس کا پانی مہندی بھگونے کے پانی جیسا اور اس کے کھجور کے درخت شیطانوں کے سروں جیسے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7917]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق هـ] عن عائشة. مختصر مسلم 1445.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7917 in Urdu