🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
797. إذا مات ولد العبد قال الله تعالى لملائكته: قبضتم ولد ....
جب کسی بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 795
«إذا مات ولد العبد قال الله تعالى لملائكته: قبضتم ولد عبدي؟ فيقولون: نعم فيقول: قبضتم ثمرة فؤاده؟ فيقولون: نعم، فيقول: ماذا قال عبدي؟ فيقولون: حمدك واسترجع فيقول الله تعالى: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کسی بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: کیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کر لی؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر اللہ فرماتا ہے: کیا تم نے اس کے دل کا پھل (ٹکڑا) چھین لیا؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ پھر اللہ فرماتا ہے: تو میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں: اس نے تیری حمد بیان کی اور «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بناؤ اور اس کا نام «بَيْتُ الْحَمْدِ» (حمد کا گھر) رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت] عن أبي موسى. الصحيحة 1408.»
قال الشيخ الألباني: حسن

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 795 in Urdu