الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8015. يأتي على الناس زمان يغزوفئام من الناس فيقال: فيكم من ....
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ....
حدیث نمبر: 8005
«يأتي على الناس زمان يغزوفئام من الناس فيقال: فيكم من صاحب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم ثم يأتي على الناس زمان فيغزوا فئام من الناس فيقال لهم: هل فيكم من صاحب أصحاب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم ثم يأتي على الناس زمان فيغزوفئام من الناس فيقال لهم: هل فيكم من صاحب من صاحب أصحاب الرسول؟ فيقولون: نعم فيفتح لهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی صحابی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک اور زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کسی صحابی کا کوئی ساتھی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک اور زمانہ آئے گا کہ لوگوں کا ایک گروہ جہاد کرے گا تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کسی صحابی کے ساتھی کا کوئی ساتھی موجود ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو ان کے لیے فتح کی راہ کھول دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8005]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8005 in Urdu