🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8066. يخرج قوم من أمتي يقرءون القرآن ليس قراءتكم إلى قراءتهم ....
میری امت میں سے کچھ لوگ نکلیں گے جو قرآن ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8056
«يخرج قوم من أمتي يقرءون القرآن ليس قراءتكم إلى قراءتهم بشيء ولا صلاتكم إلى صلاتهم بشيء ولا صيامكم إلى صيامهم بشيء يقرءون القرآن يحسبون أنه لهم وهو عليهم لا تجأوز صلاتهم تراقيهم يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية لويعلم الجيش الذين يصيبونهم ما قضى لهم على لسان نبيهم لاتكلوا عن العمل وآية ذلك أن فيهم رجلا له عضد ليس فيه ذراع على رأس عضده مثل حلمة الثدي عليه شعرات بيض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں سے کچھ لوگ نکلیں گے جو قرآن پڑھیں گے، تمہاری قراءت ان کی قراءت کے آگے کچھ نہیں ہو گی، اور نہ تمہاری نماز ان کی نماز کے آگے، اور نہ تمہارا روزہ ان کے روزے کے آگے۔ وہ قرآن پڑھیں گے، سمجھیں گے کہ یہ ان کے حق میں ہے، حالانکہ وہ ان کے خلاف ہو گا۔ ان کی نماز ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی، وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔ اگر وہ لشکر جو انہیں پائے گا اسے یہ معلوم ہو جائے کہ ان کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ان کے قتل کے بارے میں کیا اجر مقرر ہے تو وہ اسی پر بھروسہ کر کے عمل چھوڑ بیٹھیں۔ اور اس فرقے کی نشانی یہ ہے کہ ان میں ایک آدمی ہو گا جس کا بازو ہو گا مگر اس میں کلائی نہیں ہو گی، اس کے بازو کے سرے پر چھاتی کی نوک جیسا ابھار ہو گا جس پر سفید بال ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8056]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن علي. السنة 912: الطيالسي، حم، عم، ع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8056 in Urdu