🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8148. يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه ....
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8138
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني والله لله أفرح بتوبة عبده من أحدكم يجد ضالته بالفلاة ومن تقرب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا ومن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أقبل إلي يمشي أقبلت إليه أهرول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ویرانے میں اپنی گم شدہ چیز پا لے، اور جو ایک بالشت میرے قریب آئے میں اس کے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب آئے میں اس کے ایک باع قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8138]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8138 in Urdu