🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8151. يقول الله تعالى: من عمل حسنة فله عشر أمثالها وأزيد ....
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو نیکی کرے اس کے لیے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8141
«يقول الله تعالى: من عمل حسنة فله عشر أمثالها وأزيد ومن عمل سيئة فجزاؤها مثلها أو أغفر ومن عمل قراب الأرض خطيئة ثم لقيني لا يشرك بي شيئا جعلت له مثلها مغفرة ومن اقترب إلي شبرا اقتربت إليه ذراعا ومن اقترب إلي ذراعا اقتربت إليه باعا ومن أتاني يمشي أتيته هرولة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو نیکی کرے اس کے لیے اس کی دس گنا (اور اس سے بھی زیادہ) جزا ہے، اور جو برائی کرے تو اس کا بدلہ اسی کے برابر ہے یا میں معاف کر دوں، اور جو زمین بھر خطائیں لے کر مجھ سے ملے اس حال میں کہ اس نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو تو میں اسے اتنی ہی بخشش عطا کروں گا، اور جو ایک بالشت میرے قریب آئے میں ایک ہاتھ اس کے قریب آتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب آئے میں ایک باع اس کے قریب آتا ہوں، اور جو چل کر میرے پاس آئے میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8141]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م هـ] عن أبي ذر. الصحيحة 581، 2287.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8141 in Urdu